امریکی فلاسفر اور خارجہ پالیسی کے معروف ناقد نوم چومسکی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسانی تاریخ کے بدترین کرمنل ہیں۔

امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے 91 سالہ نوم چومسکی نے امریکی جمہوریت کے مستقبل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو انسانی تاریخ کا بدترین کرمنل قرار دیا۔

انہوں نےکہا کہ آج جو واشنگٹن میں ہو رہا ہے ایسا امریکا کی ساڑھےتین سو سالہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نےکہا کہ ٹرمپ اور اسکے آس پاس کے لوگ انتہائی رجعت پسند ریاستوں کا بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں، جنہیں وائٹ ہاوس سے کنڑول کیا جاسکے گا۔

نوم چومسکی نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سےکوئی تعلق نہیں۔ بھارت میں مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ ساتھ نریندر مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی ہندو قوم پرست تھیوکریسی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر کو کچل رہا ہے۔

نوم چومسکی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران پر امریکا کے کہنے پر پابندیاں عائدکی گئیں۔

منبع: جنگ نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے