375
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فروسز پر حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔
منبع: جیو نیوز