305
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن جماعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل پشاور کا تاریخی جلسہ ہوگا۔
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو کوئی دوسرا بہانہ نہیں ملا تو کہہ دیا کہ کورونا وبا کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز حکمران بذات خود بڑا کورونا ہیں جبکہ ہم کورونا 19 کے ساتھ کورونا 18 کی بھی بات کرتے ہیں۔
معیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ میں واضح کیا کہ عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جھنڈے کے نیچے ملک میں ناجائز اور ناخلف حکومت کے خلاف حکومت مخالف تحریک جو بن پر ہے۔
منبع: ڈان نیوز