پاکستان کی جانب سےابھی بھارت کی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے لائے ہی گئے تھے مودی سرکارنے معمول کے مطابق بھارتی مقبوضہ جموں کشمیرمیں پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کا واویلا شروع کردیااوربھارتی سرکارکی یہ راگنی ماضی میں ابھی اسی طرح دیکھنےمیں آئی۔ انگریزی کے مشہورمقولے Beat and weep پر پورا طرح عمل پیرا چانکیہ سرکار دہشت گردی بھی خودکراتی ہے اور پھرالزام پاکستان پردھرکرمعصوم بھی بن جاتی ہے حالانکہ حالیہ رپورٹس کے مطابق بھارت داعش اوردیگردہشت گروپوں کو مالی معاونت میں ملوث ہے اوریہ بات پوری دنیا کو معلوم ہے۔ اس لیے بھارت کا یہ واویلا زیادہ عرصہ نہیںچل سکتا۔
ان بے بنیادالزامات میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جیش محمدکے چاردہشتگردوں کوہلاک کرکےان سےبڑی مقدار اسلحہ برآمد کیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹہ میں مبینہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے پاکستان پر جو الزامات لگائے وہ انہیں مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
بھارتی الزامات کے بعدچین کے دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کو کاوشوں کو سراہا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے جو نگروٹہ دہشت گردی کا واویلا کیا ہے اس کے کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیںکیے جبکہ بھارتی الزامات کے جواب میں پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت دنیاکے سامنے پیش کیےہیںاور وہ ڈوزیر دنیا کے حوالے بھی کیا ہے۔ ان ثبوتوں میں را کی جانب سے پاکستان کے مختلف صوبوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے ثبوت اور دہشتگرد تنظیموں کو مالی معاونت کے بھی ناقابل تردید ثبوت شامل تھے۔
درحقیقت بھارتی جارحیت نے اسکی عقل پہ پردہ ڈال دیا ہے پاکستان دشمنی میں وہ اپنی پرانی اوچھی حرکتیں اور گھسی پٹی چالیں باربار دہرارہا ہے۔ نہ اس نے ماضی سے کوئی سبق سیکھا نہ اس نے اپنی چانکیائی چالوں پہ نظر ثانی کی۔ دنیا بھارتی ٹوپی ڈرامے ہر روز دیکھ کراکتا چکی ہے اور اسے اب بھارت کی نوٹنکی پہ یقین بھی نہیں آتا جن میں وہ جھوٹے حملے کراکے پاکستان کو موردالزام ٹھہراتاہے، تاکہ اسے دنیا میں بدنام کرسکے۔
مزید برآں بی جےپی اور آر ایس ایس کی تمام تر سیاست کی بنیاد پاکستانی نفرت پرمشتمل ہے اور اسی نفرت کو ہوا دیے کرمودی سرکار اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کر رہی ہے۔ درحقیقت بھارت میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی کامیابی اورناکامی کا دارومدار محض اس بات پر ہے وہ پاکستان کے خلاف کتنا تعصب رکھتی ہے۔ تاہم پاکستان مخالف پالیسی کے ساتھ ساتھ اب بھارت میں مسلم دشمنی بھی بھارتی سیاست کا ایک اہم نکتہ بن گیا ہے۔ بھارت کےاس ننگے فاشزم نےپورے ملک کا نفرت کی آگ میں جھونک دیاہے جسکا انجام بھارت کے ٹکڑوں کی صورت میں ہی نکلے گا۔
بھارت کےاس الزام کی ایک وجہ فٹیف بھی ہے جہاں پاکستان نے بڑی کامیابی سے اپنا مقدمہ لڑا ہے اوربھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ پاکستان نےبڑی کامیابی سے فٹیف کی شرائط کو پورا کیا ہےاورامیدہےکہ پاکستان کے سرپرلٹکتی یہ تلوار جلد ہی اتر جائے گی اورگرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج ہو جائے گا جو بھارت کبھی نہیں چاہتا۔ اس لیے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت اپنے اس مذموم مقصد کی تکمیل بھی چاہتا ہےجو بہر صورت ممکن نہیں کیونکہ دنیا اب چانکیہ سیاست کو بخوبی سمجھنے لگی ہے۔ دنیا کو اب یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارتی جارحیت خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتی ہے ۔ دنیا کو یہ بھی دیکھنا چاہیےکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جس دن سے دفتر میںقدم رکھا ہے تب سے وہ امن کی بات کر رہےہیں تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ تاہ بھارت شاید اس خام خیالی میں مبتلا ہےکہ امن کی خواہش شاید پاکستان کی کمزوری ہے مگر اسے 26 فروری کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔
اتوار، 22 نومبر 2020
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com