274
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف اور سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید نے کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کے اہم ترین خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکن، عرب تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے جان ابی زید نے کہا ہے کہ ’جو یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے پاس وافر مقدار میں تیل ہے اور اسے سعودی عرب کے تیل کی ضرورت نہیں، انہیں حقائق کا ادراک نہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی منڈی کے استحکام کے لیے ہمیں سعودی عرب کے تیل کی ضرورت ہے، دنیا کی معیشت کے استحکام کے لیے بھی سعودی عرب کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا ہے، ہمیں سعودی عرب کا شریک ہونا چاہئے۔ سعودی عرب وژن 2030 کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہا ہے، یہ بذات خود ہمارے مفاد میں ہے۔
منبع: جنگ نیوز