مصر کے شمالی ساحلی شہر اسکندریہ میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، عمارت میں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو گرنے والی اس پرانی عمارت کو خالی کرنے کے کئی نوٹسز جاری کیے گئے تاہم مکینوں نے انہیں نظر انداز کر دیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبے میں دب جانے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا۔
ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے سے چھ لاشیں نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
کورونا وائرس: مصر کی سیاحتی آمدنی میں 21.6 فیصد کمی

حالیہ کورونا وائرس کے باعث مصر کی سیاحت میں گذشتہ مالی سال کے دوران 20.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
عرب میڈیا نے مصر کے سینٹرل بینک کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تقریباً 23 لاکھ مصری شہری بھی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سنٹرل بینک آف مصر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران سیاحت کے باعث ہونے والی آمدنی 9.85 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران سیاحت کے شعبے میں ہونے والی آمدنی تقریباً 12.57 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ بلند طرین سطح پر تھی۔
کورونا وائرس کے اثرات سے مصر کی سیاحت کے شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی اگر متاثر نہ ہوتی تو راوں سال اس آمدنی کی تاریخی سطح تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی تھی۔
منبع: جنگ نیوز