تھائی لینڈ میں بارشیں اور سیلاب، 5 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی پانی رہائشی علاقوں، اسپتال اور دکانوں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

سیلابی صورتحا ل کے باعث لوگوں نے سڑکوں پر کشتیوں میں سفر شروع کر دیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سری لنکا کے بعد سمندری طوفان بوریوی کا رخ جنوبی بھارتی ریاستوں کی جانب ہوگیا

سری لنکا کے بعد سمندری طوفان بوریوی کا رخ جنوبی بھارتی ریاستوں کی جانب ہوگیا

سمندری طوفان Burevi سری لنکا کے ساحلی علاقے میں تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی بھارت کی طرف رواں دواں ہے۔ طوفان، بھارتی ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو سے آج رات یا جمعے کی صبح ٹکرانے کا امکان ہے۔

سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بجلی کے پول گر گئے، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں سے پچھتر ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کا رخ اب بھارت کی جانب ہے، بھارتی حکام نے ریاست کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس سے ریاست تامل ناڈو میں گذشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان نیوار سے 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین