پشاور: قادر آباد روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور آگ کے باعث کمرے اور صحن میں رکھا سامان جل گیا جب کہ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے۔
کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کوہاٹ: کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
منبع: جیو نیوز