فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نئے سیکیورٹی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔
فرانسیسی حکومت کے پیش کردہ نئے سکیورٹی قانون کے خلاف دوبارہ احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جنہوں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔
مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد کاروں کو آگ لگا دیا اور دکانوں کے شیشے توڑ دیے۔
مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی شہری گذشتہ ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجوزہ قانون کے تحت پولیس افسران کی تصاویر منظرعام پر لانا جرم تصور ہو گا۔
منبع: جنگ نیوز