یورپین کمیشن کی صدر اور برطانوی وزير اعظم کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، نو ڈیل Brexit کا امکان ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوام سے ’’نو ڈیل‘‘ کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا۔
برطانیہ تجارتی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
ادھر یورپی یونین نے یکم جنوری سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد سے سرحدوں پر پیدا صورت حال کے لیے ایمرجنسی منصوبہ بھی پیش کردیا۔
یاد رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین اہم مذاکرات میں تعطل کو توڑنے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔
منبع: جنگ نیوز