بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف اور کسانوں کے مطالبات کے حق میں دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے سکھ کمیونٹی نے احتجاج ریکارڈ کروایا، بھارتی قونصلیٹ کے باہر سیکڑوں سکھ رہنماؤں نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج میں شامل سکھ رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ بھارت کسان دشمن اور سکھ مخالف پالیسی ترک کرے اور سرکار غیر قانونی اقدامات سے باز رہے۔
دوسری جانب بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی بھارتی سفارت خانہ کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔
سکھ کمیونٹی نے زرعی قوانین سے متعلق مودی حکومت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں ویانا اور یورپ کے دیگر ممالک سے سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک شرکاء نے مودی کے خلاف غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفارت خانہ کے سامنے بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین نے گاڑیوں کے ہارن بجا کرمودی کے خلاف اپنے غصہ کا اظہار کیا۔
ریلی میں شریک سکھ رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ مودی حکومت کسانوں کے خلاف بنایا گیا قانون واپس لے۔
ادھر بھارتی کسانوں کے مطالبات کے حق میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے پیرس میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔
‘مودی سرکار مسلمانوں کے بعد سکھوں اور کسانوں کے پیچھے پڑ گئی’

بھارت کی شعلہ بیان سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ مہندرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پہلے مسلمانوں کو تنگ کیا، اب سکھوں اور کسانوں کے پیچھے پڑ گئی ہے۔
سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ نے کہا کہ بھارت بھر میں جاری کسانوں کا احتجاج دراصل مودی حکومت کے خلاف حقیقی انقلاب ہے۔
انہوں نےکہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی۔
واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسان گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔
بھارتی کسانوں کو یہ خطرہ ہے کہ مودی حکومت نئے زرعی قانون کے ذریعے ان سے روزگار چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ویڈیو: بھارتی شہریوں نے ‘مودی’ کی جوتوں اور چپلوں سے درگت بنادی

انتہا پسندانہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز سیاست کی علمبردار مودی سرکار نہ صرف خطے کے پائیدار امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ بھارت میں مقیم اقلیتوں کے لیے بھی خوف و ہراس کی علامت تصور کی جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بھارت کی اقلیتوں میں مودی سرکار کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار بھی گاہے بگاہے کیا جاتا رہتا ہے۔
#DistractedEndia#RacistModi#Rss_TheRightsLyncher
Sikhs Of India Showing Their Immense Hate For Modi And His Hindutva Theory. pic.twitter.com/1K2HE92OBo
— Muhammad Sufyan Khan (@VoiceOfSufyan) December 13, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو بھی بھارتیوں کے دل میں مودی کے خلاف پائی جانے والی نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ویڈیو میں سکھ برادری کے افراد، بچے اور بوڑھے مودی کے پتلے کی جوتوں چپلوں سے پٹائی کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں مودی کے پتلے پر جوتوں چپلوں سے بارش برسانے والے افراد کو مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسان اور سکھ برادری گزشتہ 18 روز سے سراپا احتجاج ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔
منبع: جیو نیوز