پاکستان اور چین کا کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔

پاکستان اور چین کے درمیان باہمی معاہدے ہیں، پاک چین معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔

پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اُس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔

اس کے بعد یہ پیسے قسطوں کی صورت میں پاکستان کو منتقل کیے گئے تھے۔

منبع: جیو نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے