امریکی صحافی اور امریکی چینل کے میزبان جیک ٹیپر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں نادانستہ طور پر امریکی عوام پر ایک احسان کر دیا کہ ان ری پبلکن منتخب نمائندوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا جنہوں نے امریکی عوام کی رائے کو جھوٹ اور سازش قرار دینے کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔
صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کا جائزہ لیتے ہوئے جیک ٹیپر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ امریکی عوام پر احسان ہے کہ وہ ایسے سیاستدانوں اور منتخب ارکان کانگریس کو عوام کے سامنے لے آئے جنہوں نے امریکی عوام کی آزادانہ رائے کو سبوتاژ کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کا ساتھ دیا۔
جیک ٹیپر نے اپنے پروگرام میں جہاں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں صدر ٹرمپ کی کورونا ویکیسن بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں، تجارتی پالیسیوں، مشرق وسطیٰ میں امن منصوبہ شروع کرنے اور افغانستان، عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلوں کی بھی تعریف کی۔
امریکی الیکشن کمیشن نے جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کر دیا

امریکی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے تصدیق کی ہے۔
نتائج کےمطابق ڈیموکریٹس نے 81 اعشاریہ 3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
انتخابی نتائج کےمطابق جوبائیڈن کو 548 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
منبع: جنگ نیوز