امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پومپیو کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔
امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔
امریکا میں ایک ہی دن میں پھر 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں۔
امریکا میں ایک ہی دن میں ایک بار پھر کورونا سے 3 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ مزید ڈھائی لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔
امریکا کی 37 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
منبع: جنگ نیوز