امریکا، 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3700 اموات

کورونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں جس کے باعث اموات اور عالمی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔

امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ریکارڈ 3700 اموات ہوئیں جبکہ ڈھائی لاکھ مریض رپورٹ ہوئے، ایف ڈی اے نے کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی، کورونا ٹیسٹ کٹ دکانوں سے خرید کر گھروں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

ایف ڈی اے کی جانب سے کورونا کی دوسری ویکسین موڈرنا کی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔

امریکا میں کورونا ویکسینیشن کے تیسرے روز طبی عملے کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کورونا ویکسین لگوائیں گے۔

امریکی محکمہ داخلہ کےترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے سیکریٹری ڈیوڈ برن ہارٹ کورونا پازیٹو ہوگئے، ان کی صحت بہتر ہے، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے، اور وہ اگلے ہفتے تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 612 اموات رپورٹ ہوئیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 99 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین