سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کو سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن پہنچا دیا گیا ہے۔
سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 258 پاکستانیوں کو لے کر سعودی پرواز ملتان پہنچی۔
مبینہ مجرمانہ حرکتوں میں ملوث سعودی عرب سے ڈی پورٹ 258 پاکستانیوں کو وطن پہنچتے ہی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےگرفتار کرلیا۔
ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے ممکنہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
سعودی عرب: طلباء آج پہلی بار آن لائن امتحان دیں گے

سعودی عرب میں فرسٹ ٹرم مکمل ہونے پر طلباء آج پہلی بار آن لائن امتحان دیں گے۔
سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مختلف کلاسوں کے حساب سے طلباء کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دُنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ آن لائن جاری ہے۔
منبع: جنگ نیوز