برطانیہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی چینل پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا واچ ڈوگ آف کام نے بھارتی ٹی وی ری پبلک کے میزبان ارنب گوسوامی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق بھارت کے ری پبلک ٹی وی کے میزبان ارنب گوسوامی کے پروگرا م میں پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا۔
جرمانہ عائد کرنے والے برطانوی ادارے کے مطابق ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیریں، ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔
مہاراشٹر میں ممبئی سمیت تمام شہروں میں رات کا کرفی

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سامنے آنے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر نے ممبئی سمیت تمام شہروں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ابھی ملک میں سامنے نہیں آئی ہے۔
ممبئی سمیت ریاست کے تمام شہروں میں کرفیوکا اطلاق آج رات سے ہوگا جو 5 جنوری تک جاری رہے گا۔
ممبئی ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا جس کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
بھارت گزشتہ روز برطانیہ پر سفری پابندیاں لگانے کا اعلان بھی کرچکا ہے۔
منبع: جنگ نیوز