نئی قسم کے کورونا سے پریشان برطانیہ کیلئے بُری خبر

کووِڈ نائنٹین کے بعد نئی قسم کے کورونا سے پریشان برطانیہ کو ایک اور بُری خبر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جنوبی افریقا سے کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی ایک اور نئی قسم برطانیہ پہنچ گئی، دو کیس بھی سامنے آگئے۔

وزیرصحت میٹ ہینکوک نے خبردار کرتے ہوئے پچھلے دو ہفتوں میں جنوبی افریقا سے آنے والے افراد سے فوری تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 39 ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے جبکہ 744 افراد جان سے گئے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار 51 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز

جنگ نیوز

برطانیہ میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، عالمی وبا سے بدھ کو مزید 744 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اپریل کے بعد سے ایک روز میں ہلاک افراد کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان تازہ ہلاکتوں کے بعد برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہزار 51 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 39 ہزار237 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین