10 لاکھ امریکی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے

امریکن سینٹر فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پریویشن کے مطابق 10 لاکھ سے زائد امریکیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔

امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ امریکا میں آئندہ موسم گرما تک کورونا صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا ویکسی نیشن کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہی توحالات میں بہتری آسکتی ہے۔

ڈاکٹرفاؤچی نے کہا ہے کہ امید ہے موسم گرما تک 70 سے 85 فیصد امریکی ویکسین لگواچکے ہوں گے۔

اسپتال کے کورونا وارڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

 اسپتال کے کورونا وارڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

امریکا میں ایک اسپتال کے کورونا یونٹ میں کو وِڈ 19 کے ایک مریض نے دوسرے مریض پر اچانک حملہ کر کے جان سے مار دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر کے اینٹی لوپ ویلی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض نے دوسرے کورونا مریض کو قتل کر دیا۔

پولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ کورونا مریض نے کورونا یونٹ کے اندر دوسرے مریض کو مارا، جس کی عمر 80 سال تھی۔

پولیس کے مطابق کورونا مریض نے معمر شخص پر ایک آکسیجن سلنڈر سے حملہ کیا تھا، حملے کے اگلے دن متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وارڈ میں زیر علاج دونوں کورونا مریض ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے، اس لیے جان لیوا حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کے بعد ملزم کو قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی عمر کی بنیاد پر قاتل پر اضافی دفعہ بھی لگائی گئی۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی