برطانیہ کی معروف ٹیسٹنگ لیبارٹری میں کورونا کیس سامنے آگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیب کی 3 یا 4 سائنسی ٹیموں کے ارکان کورونا کا شکار ہوئے۔
انتظامی اور اسٹوریج ڈپارٹمنٹس میں بھی کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ لیب کے 20 سے 70 افراد نے تنہائی اختیار کرلی ہے ۔
برطانیہ کی اس لیب میں یومیہ 70 ہزار نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے ۔
چینل پر برطانوی ملکہ کی نقالی کرنے والی ویڈیو نشر کرنے پر عوام کی تنقید

برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی مزاحیہ ویڈیو نشر کردی، سیاستدانوں اور عوام کی چینل پر کڑی تنقید، لوگوں نے وڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
چار منٹ کی ویڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔
برطانوی سیاستدان Nigel Farage نے بھی ملکہ کی مزاحیہ ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔
منبع: جنگ نیوز