بلوچستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق ‘ہرنائی کے علاقے شیرگ میں واقع پوسٹ پر دہشت گردں نے رات گئے فائرنگ کی’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے—فائل/فوٹو: اے ایف پی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 بہادر جوان شہید ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا’۔

بیان میں بتایا گیا کہ ‘علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کر بند کر دیا گیا ہے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘تلاشی اور علاقے کو واگزار کرانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی سے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سیکیورٹی فورسز ان کے عزائم کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں کی نام ‘میانوالی سے تعلق رکھنے والے نائب صوبیدار گلزار، حافظ آباد کے سپاہی فیصل، پشین سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالوکیل، کوہاٹ سے سپاہی شیر زمان، ڈیرا بگٹی سے سپاہی جمال، ڈیرا غازی خان سے عبدالرؤف اورمظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد’ ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

Share This Article

تازه ترین