برطانوی دارالحکومت کورونا میں گھرنے کے باعث ویران ہوگيا، لندن اہم شاہراہیں سنسان ہوگئیں۔
وہ لندن جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا تھا وہاں اب خوف کے سائے پھیلے ہیں۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ، برطانوی پارلیمنٹ، آکسفورڈ اسٹریٹ ، بکھنگم پیلس اور ٹریفلگر اسکوائر جہاں کبھی ہر وقت مظاہرین، سیاح اور خریداروں کا ہجوم رہتا تھا، اب وہاں کورونا اور اس کی پابندیاں باقی ہیں۔
کورونا کے ایک کے بعد ایک وار اور اس کے بعد نت نئی پابندیوں نے شہر کو خالی کردیا۔
برطانیہ: کورونا وائرس کے ریکارڈ توڑ کیسز رپورٹ

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 385 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
برطانیہ میں وبا کے آغاز کے بعد 24 گھنٹوں میں متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اموات 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات 3 لاکھ 43 ہزار ہیں جب کہ بھارت میں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئےہیں ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد 8کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
منبع: جنگ نیوز