برطانیہ : ایک ہفتے میں 20 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال اور نئی قسم کے وائرس سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) نے تجویز دیا ہے کہ تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر کورونا ویکسین لگانا ہوگی۔

برطانیہ میں چوتھے درجے کی پابندیاں بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جنوری میں اسکول بند رکھے جائیں گے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ پر دباؤ بڑھنے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

برطانیہ میں ایک دن میں 50 ہزار کورونا کیس

برطانیہ میں ایک دن میں 50 ہزار کورونا کیس

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت نے ٹیئر فور لاک ڈاؤن کو ٹیئر فائیو لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانیہ کے اسپتالوں میں جگہ تقریباً ختم ہو گئی، اساتذہ یونینز نے اگلے ہفتے اسکول کھولنے کے بجائے آن لائن کلاسز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔ بھارت میں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا کی زد میں آگیا، کھلاڑیوں اور کلب سے وابستہ کئی افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس وجہ سے آج ہونے والا پریمیئر لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین