امریکا: چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست مشی گن میں چھوٹا طیارہ گھر پر گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، واقعہ مشی گن کی اوک لینڈ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور طیارے میں سوار 2 مسافر شامل ہیں۔

واقعے میں گھر میں موجود 5 افراد محفوظ رہے، تاہم ان کی بلی طیارے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی۔

امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا، 3 افراد ہلاک - اسلام ٹائمز

طیارہ گھر پر گرنے سے اس میں آگ لگ گئی جس پر کچھ دیر بعد قابو پا لیا گیا، طیارہ گرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین