صیہونی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری

قابض صیہونی ریاست میں ں بدعنوانی اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف اقدامات  میں ناکامی کی وجہ سے استعفے کے مطالبے کے ساتھ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی مظاہرے آٹھویں مہینے میں بھی جاری ہیں جس میں مزید شدت آتی جارہی ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کے باوجود وزیراعظم  ہاؤس کے قریب ہزاروں اسرائیلیوں نے  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو  پر بدعنوانی کے مقدمےمیں  فرد جرم عائد ہونے اور ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے اقدامات میں ناکامی کے باعث  احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

‘مجرم وزیر اعظم ‘ کی تحریروں والی شرٹوں اور ماسکوں کے ساتھ مظاہرین نے ‘نیتان یاہو گھر جاو’ کے نعرے لگائے، مظاہرین نے ‘ قانون کی نظر میں سب مساوی ہیں’ اور ‘ واپس جاو’ کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

اسرائیل میں لاک ڈاؤن کے باوجود صیہونی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے جاری - شفقنا اردو نیوز

صیہونی وزیراعظم اور مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کے خلاف مقبوضہ مغربی بیت المقدس سمیت تل ابیب اور ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔وزارت اعظمیٰ ریذیڈینسی کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں پولیس نے  8 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کو کووِڈ۔19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور بیروزگاری میں تیزی اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینی باشندوں کے مابین جھڑپیں

صیہونی فوج کی فلسطینیوں سے جھڑپیں، 3 زخمی - شفقنا اردو نیوز

قابض صہیونی فوج اور فلسطینی باشندوں کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں 3 فلسطینی  شدید زخمی۔

گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اریحا  شہر کے مختلف مقامات پر صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوئے جس کے نتیجے میں قابض فوج کی جانب سے دھاتی خول میں لپٹی ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں ۔

صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر متعدد شہری زخمی ہوئے تاہم 3 فلسطینی نوجوانوں کو شدید نوعیت کے ذخم آئے ۔

زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی