لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہر شہری عزیز ہے، وہ ہروقت سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد کے لئے کام کرنے میں پرعزم ہیں، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افسوس کہ مریم نواز نے مچھ کے شہداء سے اظہار ِیکجہتی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا وطیرہ نہیں بدلا۔ مسلم لیگ (ن) لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے۔ مریم نواز کوئٹہ کے شہداء کی لاشوں پراس روایت کو زندہ رکھنے سے گریز کریں۔

معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین مریم اور بلاول سے پی ڈی ایم کے کارکنوں میں چھپے آستینوں میں سانپ کا ضرور پوچھیں، جنہوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے