ملکہ کے بعد شہزادہ چارلس کے بجائے ولیم کو بادشاہت سنبھالنا چاہیے، پول

برطانوی شاہی خاندان کے پرستاروں اور نقادوں نے بعض وجوہات کی بنیاد پر بادشاہت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے بعد پرنس چارلس کے بجائے ان کے بیٹے پرنس ولیم کو بادشاہت کی ذمہ داریاں سنبھالنا چاہیے۔

ایک نئے پول میں جو برطانوی اخبار ایکسپریس میں رپورٹ کیا گیا ہے ایک بار پھر چار ہزار کے قریب قارئین نے اس آرا کا اظہار کیا کہ ولی عہد پرنس چارلس کو اپنے بیٹے کے حق میں بادشاہت سے دست بردار ہوجانا چاہیے اور پرنس ولیم کو یہ ذمہ داری سنبھالنے کا موقع دینا چاہیے۔

اخبار کے ایک ریڈر نے کہا کہ وہ شاہی خاندان سے محبت کرتا ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ پرنس چارلس اچھے بادشاہ یا سربراہ ریاست نہیں ہوسکتے۔ ایک اور ریڈر کا کہنا تھا کہ ملکہ کے بعد شاہی خاندان کو محفوظ رکھنے کا غالباً یہی ایک رستہ ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا یونیورسٹی کالج لندن کے کانسٹیٹیوشنل یونٹ کے اسکول آف پبلک پالیسی نے بذریعہ ایکسپریس اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 60 برس تک شاہی تخت و تاج کے وارث کی حیثیت سے انتظار کرنے والے شہزادہ چارلس قدرتی طور پر یہ چاہیں گے کہ وہ تخت سنبھالیں اور شاہی ذمہ داریاں ادا کریں، اس حوالے سے انھوں نے خود تیار کرنے کے لیے اتنا طویل وقت دیا۔

لیکن ساتھ ہی اگر وہ چاہیں کہ چند برس بطور بادشاہ فرائض ادا کرنے کے بعد اپنی بڑھتی عمر کے پیش نظر پارلیمنٹ سے کہیں کہ وہ بادشاہت اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کو منتقل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔

 لاک ڈاؤن: برطانیہ میں گرانڈ سینٹرل ٹرین کی سروسز معطل

لاک ڈائون: برطانیہ میں گرانڈ سینٹرل ٹرین کی سروسز معطل

ہیلی فیکس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں گرانڈ سینٹرل ٹرین نے اپنی سروسز معطل کردی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرانڈ سینٹرل ٹرین نے جنوری اورفروری میں اپنی تمام سروس معطل کردی ہے۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ برطانوی حکومت کے قومی لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان گرانڈ سینٹرل ٹرین نے کہا کہ یکم مارچ سے گرانڈ سینٹرل ٹرین سروس دوبارہ شروع کی جائیگی۔

منبع: جنگ نیوز

Share This Article

تازه ترین