سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے اسپین میں ٹریفک قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
دوران ڈرائیونگ موبائل ہاتھ میں رکھنے پر 500 یوروز جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس میں سے 6 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی، اس سے کوئی غرض نہیں کے آپ موبائل پر بات کر رہے تھے یا نہیں۔
سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ یا چھوٹے بچوں کے لیے مخصوص سیٹ کے استعمال نہ کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس کے 3 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔ سڑک پر لگے ہوئے ریڈار کوچیک کرنے کے لیے اپنی گاڑی میں ڈیوائس کا استعمال کرنے پر 500 یورو جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس سے 3 پوائنٹس کاٹ لئے جائیں گے۔
مخصوص سڑکوں پر اوور ٹیکنگ کے لیے 20 کلو میٹر رفتار بڑھانے کی اجازت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس سے کاٹے گئے پوائنٹس کو واپس لانے کا کورس کرنے سے اب تما م نہیں بلکہ صرف2 پوائنٹس واپس حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ پہلے کل 8 پوائنٹس واپس حاصل کیے جا سکتے تھے۔
پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے ضائع کردہ پوائنٹس کوواپس لانے کے لیے بہت تھوڑی مدت انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن نئے ٹریفک قوانین کے تحت اب ہر قسم کے پوائنٹس کوواپس لانے کے لیے 2 سال تک محفوظ اور بغیر غلطی کئے ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔
ڈرائیونگ لائسنس کے پوائنٹس واپس لینے کے لئے دیئے جانے والے امتحان کے دوران نقل کی غرض سے کسی بھی قسم کے ذرائع کے استعمال پر 500 یوروز جرمانہ اور 6 ماہ تک دوبارہ امتحان میں نہ بیٹھنے کی سزا بھگتنا ہو گی۔
جنوری 2021 سے برقی اسکوٹر Patinete یا اس سے ملتی جلتی گاڑی فٹ پاتھ یا پیدل چلنے کے لیے مخصوص کیے گئے زون میں لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ برقی اسکوٹی کے ساتھ شہر سے باہر جی ٹی روڈ پر جانا اور سرنگ سے گذرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
اٹلی :اسپتال کے باہر زمین دھنس گئی

اٹلی میں ایک اسپتال کے باہر زمین اچانک دھنس گئی اور ایک گہرا گڑھا پڑ گیا، اسپتال میں موجود کووڈ مریضوں کو ہنگامی طور پر اسپتال سے باہر نکالا گیا۔
یہ واقعہ اٹلی کے شہر نیپلز میں پیش آیا جہاں ایک اسپتال کے باہر پارکنگ ایریا کی زمین اچانک دھنس گئی اور ایک گہرا گڑھا پڑگیا۔
22 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط یہ گڑھا 66 فٹ گہرا تھا، زمین دھنسنے سے وہاں موجود سینکڑوں گاڑیاں گڑھے میں گر گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
منبع: جنگ نیوز