قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ ہرگز نیکی میں کمال حاصل نہ کر سکو گے یہاں تک کہ اپنی پیاری چیز سے کچھ خرچ کرو، اور جو چیز تم خرچ کرو گے بے شک اللہ اسے جاننے والا ہے۔  [3:92].  

1۔ لوگوں کے مابین محبت و شفقت 

قرآن کریم ہمیں بار بار اللہ کی قدرت و طاقت  اور اللہ پاک پر ایمان کی طرف بلاتا ہے اور اسی پکار کی وجہ سے ہمارے دلوں میں اللہ کی محبت گہری ہوتی جاتی ہے۔ اللہ سے محبت ہی انسان  کو ایمان پر سچی مضبوطی اور عبادت کا حقیقی لطف عطا کرتی ہے اور اللہ سے محبت ہی ہمیں اس کی مخلوق سے محبت کی طرف لے جاتی ہے۔ اللہ کی تخلیقات جیسا کہ ایک رحم دل روح کی خوبصورتی، یہ وسیع کائنات  اور میدانوں میں اگا خوبصورت سبزہ ، ہمیں اللہ کے رستے کی طرف بلاتے ہیں۔ ایمان پر مضبوطی سے قائم رہنے اور اللہ سے محبت کی تکمیل  کے لیے قرآن کریم نے بہت ساری آیات میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔ ان میں سے چند آیات درج ذیل ہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے