278
امریکی سیکریٹری خارجہ نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو اختیار نہیں ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تحقیقات کا آغازکرے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے فیصلے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں مخالفت اور قابض ریاست کی طرفداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحققانت کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عالمی عدالت کی رکنت کے اہل نہیں اور اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اس لئے عدالت کو اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحققات کا منڈیٹ ہی حاصل نہں ہے۔
منبع: روزنامہ قدس