امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 9 روزہ مشقیں چھوٹے پیمانے پر کی جا رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادیوں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا میں امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فوجی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا - جیو اردو

واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے اور اسے اپنے خلاف جنگ کی ریہرسل قرار دیتا آیا ہے۔

منبع: جنگ نیوز

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے