212
ویانا: ایران اور عالمی طاقتوں نے امریکا کی جانب سے تین سال کے تعطل کے بعد بین الاقوامی جوہری معاہدے کی دوبارہ بحالی پر مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ نے ایک بار پھر ‘نیوکلیئر ڈیل ‘ پر ساتھ چلنے پر رضامندی ظاہر کی جب کہ اس مذاکرات کے پیغامات سےامریکی نمائندگان کو بھی آگاہ کیا جائے گا کیوں کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس ضمن میں عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور جوہری معاہدے کے نکات پر اتفاق کیا۔ ویانا مذاکرات کے دوران مذکورہ ممالک معاہدے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی راضی ہوئے۔ بات چیت کے آئندہ دور میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔