Top Posts
پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی
مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا...
وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ...
مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘
معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ...
ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب:...
مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟
کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ...
ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو نیوز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

‘ڈالر 260 تک جائے گا، تیل بھی مہنگا ہوگا، مہنگائی کا سونامی آ رہا ہے’

by TAK 08:44 | بدھ جنوری 25، 2023
08:44 | بدھ جنوری 25، 2023 45 views
ڈالر کی قیمت کم کرنے والی مسلم لیگ ن کی حکمت عملی مسائل کا شکار ہو چکی ہے، اسحاق ڈار کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بھی ہو جائے گا۔ اس سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل جائے گا مگر ن لیگ کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی اور ڈالر 250 سے 260 تک جا سکتا ہے۔ فیول مزید مہنگا ہو گا اور کچھ وقت کے لئے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئے گا۔ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد ہے جو اگلے دو ماہ میں 35 فیصد تک چلی جائے گی۔ یہ کہنا ہے ماہر معیشت اقدس افضل کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو ‘خبر سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت شدید معاشی طوفان کا سامنا ہے۔ اس معاملے میں پی ٹی آئی کا نان پروفیشنل اور منفی کردار رہا ہے۔ جب اپنے ہی لوگ رات دن دیوالیہ ہونے کی بات کرتے رہیں تو ان باتوں کا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پہ بھی اثر پڑا ہے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں معاشی اتفاق رائے کی ضرورت تھی۔ حنا ربانی کھر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کرنا چاہئیے تھا۔
تحقیقاتی صحافی اعزاز سید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین اب قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، ضمنی الیکشن کی 7 نشستوں پر ابھی نوٹیفکیشن نہیں آیا، تحریک انصاف میں ابھی صرف عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں۔ حکومت نگران سیٹ اپ میں تحریک انصاف کو شامل نہیں کرنا چاہتی اور استعفے منظور کرنے کے بعد اس مقصد میں کامیاب ہو گئی ہے۔ عمران خان کو اس بات کا احساس اب ہوا ہے کہ استعفے نہیں دینے چاہئیں تھے۔ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ استعفے نہ دیں، فواد چودھری نے بھی منع کیا تھا مگر عمران خان نے سینیئر رہنماؤں کی بات نہیں مانی تھی۔
رپورٹر شہباز میاں نے کہا کہ تحریک انصاف نے لاہور سے احتجاج کا آغاز کیا ہے، آج محض چند سو لوگوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ پنجاب میں نگران حکومت کی کامیابی پی ڈی ایم کی تیاری سے منسلک ہے۔ 25 مئی کے وقت جو سرکاری افسر تھے ان کو پھر سے لگایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے خدشات ہیں کہ 25 مئی والی تاریخ کو پھر سے دہرایا جائے گا مگر ابھی ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ محسن نقوی کی تعیناتی پر تحریک انصاف ہو سکتا ہے کل سپریم کورٹ میں جائے مگر ان کو کوئی خاص ریلیف ملنے کا امکان نہیں۔ محسن نقوی کی تعیناتی پر عدالت کی مہر بھی ثبت ہو جائے گی۔ اگر نگران وزیراعلیٰ الیکشن کروانے میں رکاوٹ بنے تو عدالت نوٹس لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو مہنگائی کا نقصان ہو رہا ہے اور تحریک انصاف اس کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اس وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے آٹے، بجلی اور گیس کے بلوں کا عوام پر بوجھ ہے۔ مڈل کلاس کے افراد بچوں کی فیس نہیں دے پا رہے، بچوں کی سکول کی یونیفارم بھی نہیں لے سکتے۔ یہ حالات رہے تو اگلے الیکشن میں ن لیگ پنجاب میں کہیں بھی نظر نہیں آئے گی۔
بشکریہ: اردو نیا دور
اسحاق ڈارایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشنزڈالر کی قیمت
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں: حامد میر
اگلی پوسٹ
اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

واہ رے تجربہ کارو!

15:25 | بدھ فروری 1، 2023

پاکستان میں کچھ تبدیل نہیں ہوا

14:12 | بدھ فروری 1، 2023

پاکستانی عوام اب شریف خاندان کو کچھ نہیں...

15:39 | منگل جنوری 31، 2023

خدا ہر ملک کو ایک اسحاق ڈار بخشے

15:47 | پیر جنوری 30، 2023

نعرے بیانیہ نہیں ہوتے، مریم نواز نفرت کی...

15:47 | پیر جنوری 30، 2023

وزیر خزانہ کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت...

12:19 | اتوار جنوری 29، 2023

پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ: پاکستانی انوکھے حل...

11:06 | اتوار جنوری 29، 2023

حکومت کی کرپشن کیس ختم کراؤ مہم

15:34 | ہفتہ جنوری 28، 2023

ملکی معیشت اللہ کے حوالے کر کے اسحاق...

12:41 | ہفتہ جنوری 28، 2023

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی: ’نواز شریف...

12:40 | ہفتہ جنوری 28، 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

تازہ ترین

  • پوسٹ ڈیفالٹ پاکستان: ایک منظرنامہ: شفقنا خصوصی

  • مسلسل گہرا ہوتا ہوا معاشی بحران ، کیا مصر میگا پراجیکٹس کی رفتارکو سست کر دے گا؟ شفقنا بین الاقوامی

  • وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں

  • مقابلہ برائے ’سیاسی غلطیاں‘

  • معاشی ترقی میں انڈیا کو پچھاڑنے والا بنگلہ دیش آئی ایم ایف سے مدد مانگنے پر کیوں مجبور ہوا؟

  • ٹیریئن وائٹ کیس میں عمران خان کا جواب: ’عوامی عہدہ چھوڑنے کے بعد ایسی درخواست دائر نہیں ہوسکتی‘

  • مہنگائی کا طوفان کب تھمے گا؟

  • کیا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہے؟

  • ہوا اور روشنی سے اڑنے والا ’پری روبوٹ‘

  • سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

  • آئی سی سی رینکنگ: بابر کا ون ڈے میں پہلا اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر

  • اینکر عمران ریاض لاہور سے گرفتار

  • فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

  • سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

  • پشاور خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ نکالا، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے: آئی جی کے پی

  • پشاور حملہ: خودکش بمبار پولیس لائن میں داخل کیسے ہوا؟ تفتیش کاروں کو درپیش بڑا سوال

  • مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

  • واہ رے تجربہ کارو!

مقبول ترین

  • گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی: چوہدری شجاعت حسین کی شفقنا سے خصوصی گفتگو

  • نسل کشی کی اصطلاح پر فرانس کادوہر امعیار: شفقنا خصوصی

  • روس ۔یوکرین جنگ پر ہندوستانی موقف کی تفہیم: شفقنا بین الاقوامی

  • خط کا قصہ کیسے نمٹے گا؟

  • پاکستان کا معاشی بحران، وجوہات اور مستقبل ۔۔۔۔۔۔۔۔

  • مگرمچھ کے آنسو اور بے بس وزیر اعظم

  • ایک منصفانہ جنگ بندی یامحض جنگ بندی ؟ شفقنا خصوصی

  • اعلٰی عدلیہ میں بحران کیا رنگ لائے گا؟ شفقنا تجزیہ

  • الزامات، بیانات، عدم استحکام، افواہیں۔ آخر مقصد کیا ہے؟

  • حکومت ڈٹ کر کریں گے اور مدت پوری کریں گے: مولانا فضل الرحمان کی شفقنا نیوز سے خصوصی گفتگو

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ