حماس اور حزب اللہ کے حملے: اسرائیل نے 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی

شفقنا اردو: حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی۔
ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں کو ہدف بنانے کی ویڈیو جاری کردی، فوج کے گلیلی ڈویژن اور شیبا فارمز کے علاقے میں تعینات فوجی نشانہ بنائے گئے۔
حزب اللہ کا تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ، ٹینک اور جاسوسی کے آلات تباہ کردیے
ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن پر حملے کیے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
جنوبی لبنان کی جانب بھیجا گیا مبینہ اسرائیلی ڈرون بھی فضا میں تباہ کردیا گیا۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز
Share This Article

تازه ترین