بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔
Source: Geo News