لامحدود توانائی کا حصول، آتش فشاں میں کھدائی کا منصوبہ

یورپی ملک آئس لینڈ آتش فشاں کے میگما چیمبر تک ڈرل کرکے سائنسی تاریخ میں ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کی تیاری کر رہا ہے۔
سال 2026 میں آئس لینڈ کے کریفلا میگما ٹیسٹ بیڈ (کے ایم ٹی) منصوبے کے تحت ملک کے شمال مشرق میں موجود کریفلا آتش فشاں کے میگما چیمبر تک کھدائی کی جائے گی۔
یہ چیمبر، جو سطح زمین سے ڈیڑھ سے تین کلو میٹر کے درمیان گہرائی میں موجود ہے، آئس لینڈ کے گھروں اور عمارتوں کے لیے لا محدود جیو تھرمل توانائی فراہم کرے گا۔
ماہرین کے مطابق اس حصے کے انتہائی گرم (1300 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت) ہونے کےباوجود یہ طریقہ محفوظ ہے اور ایسا کرنا آتش فشاں پھٹنے کے کسی دوسرے واقعے کا سبب نہیں ہوگا۔
پروجیکٹ مینیجر جورن تھور کے مطابق زمین کے مرکز تک پہنچنے کے لیے یہ پہلا سفر ہوگا۔
آئس لینڈ پہلے بھی جیو تھرمل توانائی (وہ توانائی جو زمین کے اندر بنتی ہے) نکال رہا ہے تاکہ ٹربائن چلا کر بجلی پیدا کر سکے۔
Share This Article

تازه ترین