سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا ہے تاہم ابھی اس کا متن سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ آج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں جسٹس اعجاز الاحسن نے بظور ممبر شرکت سے انکار کردیا تھا۔
چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا تو جسٹس سردار طارق مسعود ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ممبر جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کونسل؛ جسٹس اعجاز کا شرکت سے انکار، جسٹس منصور اجلاس میں شریک
جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور وہ انہیں آئندہ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا کوئی وکیل بھی اجلاس کے سامنے پیش نہ ہوا۔
چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے مظاہر نقوی کا استعفیٰ پڑھ کر سنانے کے بعد کہا کہ ’ہماری ساکھ داؤ پر لگی ہے اس معاملے کو ایسے ادھورا یا ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے، اپنی کارروائی کو جاری رکھیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر کا معاملہ ہوا میں نہیں چھوڑ سکتے ہماری ساکھ بھی خطرے میں پڑی، جوٖڈیشل کونسل
اس سے قبل صدر مملکت نے آج صبح ہی جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کیا تھا
بشکریہ: اردو ایکسپریس نویز
Share This Article

تازه ترین