بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں آپریشن ” شکتی” کا آغاز کر دیا

شفقنا اردو: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف شروع ہونے والے اس آپریشن کو’’شکتی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
فوجی آپریشن بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد وادی کشمیر کے علاوہ جموں میں آزادی کی حامی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔
ذرائعکا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں نے بھارتی یوم جمہوریہ سے چند دن قبل پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کاسلسلہ تیز کردیا ہے۔
دوسری طرف کُل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت، گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز
Share This Article

تازه ترین