غزہ میں قتل عام پر امریکی سینٹ کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

شفقنا اردو: غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے قرارداد گزشتہ ماہ پیش کی تھی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔
گزشتہ ماہ پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین پر عمل نہ کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔
برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ جنگ بلا امتیاز ہو رہی ہے اور اسرائیل کچھ غلط نہیں کر رہا تو ہمیں یہ معلومات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والی افواج کو امداد دینے سے روکتا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اسرائیلی زیادتیوں کی باقاعدہ تحقیقات نہیں کریں گے۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز
Share This Article

تازه ترین