شفقنا اردو: امریکا کی 9 ریاستوں میں برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور جما دینے والی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری برفباری اور سرد ترین موسم نے ریاست ٹینیسی میں 19، اوریگون میں 16 جب کہ الینوائے، پنسلوانیا، مسیسیپی، واشنگٹن، کینٹکی، وسکونسن، نیویارک اور نیو جرسی میں 48 افراد کی جان لے لی۔
زیادہ تر ہلاکتیں سڑکوں پر پڑی برف کے باعث پھسلن سے گاڑیوں کے حادثات سے ہوئیں جب کہ درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز