منگولیا میں سجے برف کے فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شفقنا اردو: منگولیا میں سجنے والے برف کے فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
منگولیا اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکے۔
ایسے میں منگولیا نے سردیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزالئی انٹرنیشنل اسنو اینڈ آئس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔
اس حوالے سے منگولیا کے وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ فیسٹیول سیاحوں کیلئے مفت رکھا گیا ہے اور یہ منگولیا کے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ 14 جنوری کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا جس میں برف کو تراش کر مختلف مجسمے بنائے گئے ہیں جب کہ اس فیسٹیول نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ توجہ 16.4 میٹر لمبی برف کی سلائیڈ نے حاصل کی ہے۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز
Share This Article

تازه ترین