شفقنا اردو: یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یی شیانگ کے مطابق محققین کو تحقیق میں مشاہدہ ہوا کہ روزانہ تین کپ چائے کی کھپت بڑھاپے کے خلاف فوائد فراہم کر سکتا ہےجس کی وجہ چائے میں متعدد بائیو ایکٹیو مرکبات کا موجود ہونا ہے۔
اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چائے پینے سے ذیا بیطس اور قلبی مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
چائے میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ کینسر اور ڈیمیشنیا جیسی اعصابی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ایلزیویئر جرنل میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ مشروب کس طرح عمر درازی کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔
تحقیق میں محققین نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 37 سے 73 برس کی عمر کے 5998 افراد جبکہ 30 سے 79 برس کے درمیان 7931 چینی افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔
تحقیق میں ان افراد سے چائے(سبز چائے، اولونگ چائے اور سیاہ روایتی چائے) کی کھپت کی مقدار کے متعلق پوچھا گیا۔بعد ازاں ان افراد کے خون کے خاص ٹیسٹ کے ذریعے ڈی این اے میں دیکھی گئی اور حیاتیاتی عمر درازی کا تعین کیا گیا۔
بشکریہ: ایکسپریس نیوز