اسرائیل کیخلاف غزہ میں نسل کشی کے کچھ الزامات درست ہیں،عالمی عدالت انصاف

شفقنا اردو: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا درخواست ہونے والی سماعت میں غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا جا رہا ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوئی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا جس پر عدالت میں فریقین نے حمایت اور مخالفت میں دلائل بھی دیئے تھے۔
عالمی عدالت انصاف کی سربراہ جن کا تعلق امریکا سے ہے اس وقت فیصلہ سنا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات میں سے کچھ درست ثابت ہوئے ہیں۔
فیصلے میں غزہ میں خواتین اور بچوں کی وحشیانہ بمباری میں ہلاکتوں کا بھی خصوصی طور پر زکر کیا گیا۔
بشکریہ : اردو ایکسپریس نیوز
Share This Article