پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں وزارت داخلہ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، امن وامان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ ریڈزون کو سیل کردیا گیا، الیکشن کمیشن مرکزی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔
پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی حدود میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں داخلے کیلئے متعلقہ افراد کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔