شفقنا اردو: خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں سے مختلف اضلاع میں حادثات کے دوران 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔
لوئردیر میں تودہ گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔
بشکریہ: ڈان نیوز