مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کا انتخابی اصلاحات کا فیصلہ، نگران سیٹ اپ کے خاتمے پر اتفاق

شفقنا اردو:حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے انتخابی عمل میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے نگران سیٹ اپ کا نظام ختم کرنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے اور انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ بھی تیار کر لیا جائے گا۔
اتحادی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق کیا ہے کہ مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے عام انتخابات تک ذمہ داریاں انجام دے گا، مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم کی کابینہ تحلیل ہو جائے گی لیکن وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز
Share This Article