شفقنا اردو: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔
قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق رہے۔ صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ جب کہ سینیٹر شفیق ترین، محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے 91 اور آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے۔