پشاور: مچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

شفقنا اردو: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر ڈاگ لار کے علاقے میں فائرنگ کردی۔
حملے میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی جبکہ کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جبکہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز
Share This Article

تازه ترین