غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں ،امریکی وزیرخارجہ

شفقنا اردو:امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں آپریشن کے بجائے متبادل اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ ان تجاویز پر بات اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا۔ حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز
Share This Article

تازه ترین