مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں ایک شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی بیوی اور 7 معصوم بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

 

بشکریہ: اردو جیو نیوز
Share This Article

تازه ترین